Sinopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodios
-
Pre-schooler Senna already speaks four languages. Could this approach boost Australian literacy? - انگریزی کے ساتھ دوسری زبان سیکھنے والے بچے دیگر مضامین بھی آگے
25/11/2024 Duración: 08minResearch shows that speaking languages as well as English before the age of five can boost a range of learning outcomes. One Sydney pre-school is trialling a new immersive bi-lingual program, that aims to make learning fun, too. - جدید تحقیق کے مطابق پانچ سال کی عمر سے پہلے انگریزی کے ساتھ دیگر زبانوں کو سیکھنے والے بچوں کی کارکردگی دیگر مضامین میں بھی ان بچوں سے بہتر ہوتی ہے جو صرف انگریزی بولتے ہیں۔ سڈنی اردو اسکول کے جشنِ اردو میں بچوں نے نہ صرف اپنی لسانی مہارت کا مظاہرہ کیا بلکہ اس بات کا عملی ثبوت بھی دیا کہ دیگر زبان سیکھنے والے بچے نصابی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں، جشن اردو کے رنگا رنگ میلے میں فوڈ اور دیگر اسٹالز کے ساتھ مشاعرے اور قوالی کا بھی اہتمام رہا۔
-
ہفتہ رفتہ 22 نومبر 2024: اس ہفتے کی خبروں کا خلاصہ
22/11/2024 Duración: 07minپاکستان میں 200 گاڑیوں کے قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں 40 سے زائد افرادجاں بحق وفاقی حکومت کینبرا میں ہاؤسنگ اور صاف توانائی پر مرکوز سرمایہ کاروں کی گول میز کی میزبانی کر رہی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے وزیر اعظم کے لئے وارنٹ گرفتاری کے بعد اسرائیل نے یوم سیاہ کا اعلان کر دیا
-
Pakistani actress Sania Saeed and comedian Jeremy McMillan bring cultural exchange to Australia - خدمتِ خلق اور مدد کا جذبہ پاکستانیوں کو دوسروں سے مختلف بناتا ہے: اداکارہ ثانیہ سعید
21/11/2024 Duración: 26minRenowned Pakistani actress Sania Saeed and American stand-up comedian Jeremy McMillan are currently on a visit to Australia, where they are engaging audiences with their unique perspectives. Sania Saeed, celebrated for her impactful roles in television, film, and theatre, delves into her artistic evolution and passion for using her craft to support social causes. McMillan, known for his sharp wit and comedic storytelling, offers a humorous take on cultural differences and similarities between Pakistan and Australia. Together, they share thoughtful insights on philanthropy with light-hearted humour, making their visit a memorable cultural exchange. - پاکستانی ٹی وی، فلم اور ٹھیٹر کی معروف اداکارہ ثانیہ سعید، اور امریکن اسٹینڈ اپ کامیڈین جیریمی میکمیلین سے دلچسپ بات چیت میں فلاحی کاموں کے ساتھ اپنے فنی سفر اور پاکستان اور آسٹریلیا کے بارے میں ہلکی پھلکی مزے دار باتیں سنئے ، ساتھ ہی انڈس ہسپتال کے رفاہی نیٹ ورک کے عالمی امور کے ترجمان پرویز احمد آسٹریلیا میں انڈس ہسپتال کے پروگراموں کے بارے میں بات چیت کر رہے ہی
-
آسٹریلین یونیورسٹیوں میں غیر ملکی طالب علموں کی تعداد کی حد مقرر کرنے سے متعلق قانون سازی
21/11/2024 Duración: 06minصرف اس سال تقریبا 440،000 بین الاقوامی طالب علموں نے آسٹریلیا میں اپنی تعلیم کا آغاز کیا ہے۔ لیبر کا خیال ہے کہ یہ تعداد بہت زیادہ ہے - ان کے پاس ملک بھر کے ہر ادارے کو اپنی اپنی حد دے کر سالانہ 270،000 تک ایک نئی شروعات کرنے کا منصوبہ تھا۔
-
نیوز فلیش: 21 نومبر 2024 کی مختصر خبریں
21/11/2024 Duración: 03minسڈنی میں آج صبح درجنوں گاڑیوں پر اسرائیل مخالف گرافیٹی کی گئی اور سڈنی ٹرین ہڑتال کو روکنے کی کوشش جاری ہے.
-
Universities brace for Labor's planned cap on overseas students - انٹرنیشنل طلبا کی تعداد کو محدود کرنے کی مجوزۃ قانون پر خدشات کیوں؟
20/11/2024 Duración: 07minInternational student commencements will be capped next year as the government tries to limit overseas migration. Education Minister Jason Clare says the caps will make the international education sector fairer, but many universities have opposed the plan. - حکومت کی بیرون ملک سے آنے والوں کی تعداد کو محدود کرنے کی کوششوں میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ کی تعداد میں کمی کرنا بھی ہے اور بین الاقوامی طلباء کی تعداد میں کمی کا اطلاق اگلے تعلیمی سال سے ہو رہا ہے.وزیر تعلیم جیسن کلیئر کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ کی تعداد پر کیپ بین الاقوامی تعلیم کے شعبے کو بہتر بنائے گی، لیکن بہت سی یونیورسٹیوں نے اس منصوبے کی مخالفت کی ہے۔
-
آسٹریلیا کے کثیر الثقافت ہونے کو اب بھی مثبت انداز میں دیکھا جاتا ہے
20/11/2024 Duración: 06minایک نئے سروےکے مطابق مذاہب اور امیگریشن پر بڑھتے تحفظات کے باوجود کثیر الثقافتی ہونے کے فوائد کے بارے میں آسٹریلنز کا رویہ مثبت رہا ہے۔
-
نیوز فلیش: 20 نومبر 2024 کی مختصر خبریں
20/11/2024 Duración: 03minجمعہ سے سڈنی کے ٹرین نیٹ ورک کو بند کرنے کی دھمکی اور آسٹریلیا کے امریکی سفیر کیون رڈ کا کہنا ہے کہ وہ ٹرمپ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
-
پاکستان رپورٹ: تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد احتجاج کی کال
20/11/2024 Duración: 09minوفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ عمران خان نے پارٹی رہنماوں بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈا پور کو اسٹبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کی اجازت دیدی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی نے بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف فوجی آپریشن کی منظوری دیدی ہے۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست خارج کردی ہے۔
-
Social media giants to get in line over online harms - سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مُضِر مواد کا قانونی ذمےدار بنانے کا مجوزہ بِل کیا ہے؟
19/11/2024 Duración: 07minThe government plans to impose a Digital Duty of Care on social media platforms. Labor hopes a duty of care model will target the source of harmful online content in the wake of other announcements to enforce age restrictions on social media. Some experts say it's a good thing - but are concerned it won't be easy to enforce. - حکومت سوشل میڈیا کے بڑے بڑے پلیٹ فارمزکو آن لائن مواد سے ہونے والے مضر اثرات اور نقصانات کی ذمےدار اٹھانے کا پابند بنائے گی۔حکومت سوشل میڈیا جاائنٹز پر ڈیجیٹل ڈیوٹی آف کیئر نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔لیبر کو امید ہے کہ ڈیوٹی آف کیئر یا صارفین کی بہبود کی ذمےداری کے ماڈل کے ذریعے سوشل میڈیا کے استعمال کے صارف کی عمر حد مقرر کرنے سمیت کئی اخلاقی اصول نافذ کرے گی۔ جس سے نقصان دہ آن لائن مواد کے پھیلاؤ کو محدود کیا جا سکے گا۔۔کچھ ماہرین اسے ایک اچھی پیش رفت قرار دیتے ہیں۔ لیکن ان کا خیال ہے کہ عمر کی حد نافذ کرنا آسان نہیں ہوگا
-
نیوز فلیش: 19 نومبر کی مختصر خبریں
19/11/2024 Duración: 02minآسٹریلیا میں تنخواہوں کے صنفی فرق میں کمی آرہی ہے،بننگز کی جانب سے صارفین کی پرائیویسی کی ممکنہ خلاف ورزی اور پیٹر ڈٹن کا بین الاقوامی اسٹوڈینٹ بل پر اظہار تشویش۔
-
Has your sleep been affected since migrating to Australia? You’re not alone - کیا آسٹریلیا آنے کے بعد آپ کی نیند میں فرق آیا ہے؟
19/11/2024 Duración: 08minMany people experience sleep disturbances due to stressors in their lives, including challenges associated with the migration experience. Issues such as insomnia and nightmares can affect both adults and children. Learn how to assess sleep quality, identify unhealthy sleep patterns, and determine when to seek help for yourself or a loved one. - بہت سے لوگوں کی نیند میں ذہنی تناو کے باعث فرق آسکتا ہے، بشمول ہجرت کے تجربے سے وابستہ چیلنجز۔ بے خوابی اور ڈراؤنے خواب جیسے مسائل بالغوں اور بچوں دونوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ نیند کے معیار کا اندازہ لگانے کا طریقہ سیکھیں، نیند کے غیر صحت بخش نمونوں کی نشاندہی کریں، اور یہ طے کریں کہ اس سلسلے میں اپنے یا کسی عزیز کے لیے کب مدد لی جائے۔
-
Cash to stay king for groceries, medicines and petrol - کیا خریداروں سے کیش لینے سے انکار غیر قانونی ہو جائے گا؟
19/11/2024 Duración: 08minBusinesses across Australia will be mandated to accept cash from customers for essential items to support those who prefer the increasingly disused method. About 1.5 million people in Australia are believed to use cash to make more than 80 per cent of their in-person payments. - آسٹریلیا بھر کے کاروباروں کو لازمی اشیاء کے لیے صارفین سے نقد رقم قبول کرنے کا پابند کیا جائے گا تاکہ ان لوگوں کی مدد کی جا سکے جو تیزی سے خاتمے کی طرف بڑھنے والے طریقہ ادائیگی کو ترجیح دیتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ آسٹریلیا میں تقریباً 1.5 ملین لوگ اپنی ذاتی ادائیگیوں کا 80 فیصد سے زیادہ کرنے کے لیے نقد رقم کا استعمال کرتے ہیں۔
-
Wendy’s team repairs broken goods, helping to solve a $13 billion problem - خراب اشیاء کی مرمت، کروڑوں کی بچت کا باعث
18/11/2024 Duración: 05minExperts warn Australia is becoming a dumping ground for up to $13 billion worth of household electrical equipment imported each year. Much of it cannot be easily repaired, if it breaks down. A grassroots movement is working to change that. - ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ آسٹریلیا ہر سال تقریبا ۱۳ بلین ڈالر کی کھریلو برقی آلات تلف کئے جاتے ہیں جو زیادہ تر بیرون ملک سے درآمد ہوتے ہیں اور خراب ہونے یا ٹوٹنے کی صورت میں ان کی مرمت آسان نہیں ہوتی، لیکن کچھ رضا کار اسس صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
-
نیوز فلیش :18 نومبر 2024 کی مختصر خبریں
18/11/2024 Duración: 03minاخراج میں کٹوتی برطانیہ کے برابر کرنے کے لئے آسٹریلین حکومت پردباو، حکومت نقد رقم قبول کرنے کئے کاروباروں کے لئے قانون سازی کا ارادہ رکھتی ہے۔ مزید خبریں اردو نیوز فلیش میں سنئیے۔
-
Labor announces plan to limit political donations and campaign spending - سیاسی عطیات اور انتخابی اخراجات کو محدود کرنے کا مجوزہ قانون
17/11/2024 Duración: 03minPoliticians will face spending caps for the first time under significant changes to political donation and spending laws to be introduced to Parliament next week. Labor has branded the move a once in a generation reform, but crossbench politicians say it will only benefit the major parties. - اس ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے بل میں سیاسی جماعتوں کو دئے جانے والے عطیات اور اخراجات کے قوانین میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں، نئی اصلاحات کے تحت سیاست دانوں پر پہلی بار ملنے والے عطیات اور اخراجات کی حد کے ساتھ اس کا حساب کتاب دینا پڑے گا۔ لیبر کا کہنا ہے کہ یہ ایک طویل عرصے التوا میں پڑی بڑی اصلاحات ہیں لیکن کراس بینچ کے سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ اس سے صرف بڑی جماعتوں کو فائدہ ہوگا۔
-
This community faces unemployment like no other - SBS Examines:اس آسٹریلین کمیونٹی میں سب سے زیادہ بےروزگاری کیوں؟
15/11/2024 Duración: 05minThe unemployment rate for the Dinka community in Australia is almost double the national average. - آسٹریلیا کی ڈینکا کمینونٹی میں بے روزگاری کی شرح ملک میں مجموعی بےروزگاری کی شرح سے دگنی ہے۔
-
How these parents are balancing weekend activities while celebrating the success of Urdu Schools - آسٹریلیا میں اردو اسکولوں کی کامیابی پر ’’جشنِ اردو‘‘
15/11/2024 Duración: 11minMany migrant parents face the dilemma of choosing between taking their children to recreational activities or enrolling them in native language classes over the weekend. Ali Khan, founder and facilitator of Urdu Schools, which has expanded to five locations, provides insights into his community language programs for Urdu-speaking children. As he oversees these five schools, he reflects on their achievements. Join a conversation with the coordinator, parents, and students as they celebrate the success of Urdu Schools this year. - دیگر مغربی ممالک کی طرح آسٹریلیا میں بھی اردو کلاسز اور اردو اسکولوں کو چیلنجز کا سامنا رہا ہے مگر سڈنی میں اردو اسکولوں کی کامیابی پر جشنِ اردو منایا جا رہا ہے۔ اگر آپ ان لوگوں میں شامل ہیں جن کو یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ آسٹریلیا میں رہ کر بچوں کو اردو پڑھانا وقت ضائیع کرنا ہے یا نہیں تو فیصلہ کرنے سے پہلے یہ پوڈکاسٹ ضرور سنئے۔اردو اسکولز کے بانی اور معاون کار علی خان، طالبہ زوہا احسن اور اردو سیکھنے والے بچوں کے والدین نعمان مغل، عمارہ فہد سے کی گئی بات چیت میں اس کی تفصیل سنئے۔
-
ہفتہ رفتہ15 نومبر 2024 : ہفتے بھر کی خبروں کا خلاصہ
15/11/2024 Duración: 06minایپک سربراہی اجلاس سے قبل عالمی تجارت کو آسٹریلیا کے لیے ایک ترجیح کے طور پر بیان کیا گیا ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قوانین کے نفاذ میں تاخیر کی جائے.اور امریکی صدر جو بائیڈن کی آنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات۔
-
اسپورٹس راونڈ اپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے دی
14/11/2024 Duración: 08minبابراعظم نے اپنی ٹیسٹ جرسی عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کے نام کردی اور پاکستان کے محمد آصف نے تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔